مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 2659
باب: جن حضرات کے نزدیک صف میں شامل ہونے سے پہلے رکوع کرنا مکروہ ہے
من كره أن يركع دون الصف
حدیث نمبر: 2659
٢٦٥٩ - حدثنا يحيى بن سعيد عن محمد بن عجلان عن الأعرج عن أبي هريرة قال: إذا دخلت (١) والإمام راكع فلا تركع حتى تأخذ مقامك من الصف (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ جب تم مسجد میں داخل ہو اور امام رکوع کی حالت میں ہو تو جب تک صف میں شامل نہ ہوجاؤ رکوع نہ کرو۔
حواشی
(١) في [جـ، ك]: (دخلت)، وفي [أ، ب، د، هـ]: (ركعت).