مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصلوات
من كره أن يركع دون الصف باب: جن حضرات کے نزدیک صف میں شامل ہونے سے پہلے رکوع کرنا مکروہ ہے
حدیث نمبر: 2658
٢٦٥٨ - حدثنا جرير عن مغيرة قال: قلت لإبراهيم: إذا دخلت المسجد والإمام راكع أركع قبل أن أنتهي إلى الصف؟ قال: أثبت لا تفعل ذلك.مولانا محمد اویس سرور
حضرت مغیرہ کہتے ہیں کہ میں نے ابراہیم سے پوچھا کہ جب میں مسجد میں داخل ہوں اور امام رکوع کی حالت میں ہو تو کیا میں صف میں شامل ہوئے بغیر رکوع کرسکتا ہوں۔ فرمایا تم ایسا نہ کرو۔