حدیث نمبر: 26564
٢٦٥٦٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن ليث عن مجاهد قال: أدخلت على عائشة صبية عليها جلاجل فقالت: مالي أراك (منفرة) (١) الملائكة أخرجوها عني (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس ایک بچی آئی جس نے گھونگھرو پہنے ہوئے تھے ۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا : مجھے کیا ہوا کہ میں تمہیں فرشتوں کو نفرت دلانے والی دیکھ رہی ہوں۔ اس کو میرے پاس سے نکال دو ۔
حواشی
(١) في [ز]: (منقرة).