مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصلوات
من كره أن يركع دون الصف باب: جن حضرات کے نزدیک صف میں شامل ہونے سے پہلے رکوع کرنا مکروہ ہے
حدیث نمبر: 2656
٢٦٥٦ - حدثنا أبو بكر قال: نا أبو خالد الأحمر عن محمد بن عجلان عن الأعرج عن أبي هريرة قال: لا تكبر حتى تأخذ مقامك من الصف (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ جب تک صف میں شامل نہ ہوجاؤ تکبیر نہ کہو۔