مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 2655
باب: اگر کوئی آدمی جماعت کو رکوع کی حالت میں پائے اور صف کے ساتھ ملنے سے پہلے ہی رکوع کرلے تو اس کی رکعت کا کیا حکم ہے؟
في الرجل يدخل والقوم ركوع فيركع قبل أن يصل الصف
حدیث نمبر: 2655
٢٦٥٥ - حدثنا ابن إدريس عن عبيد اللَّه عن القاسم، وعن هشام عن الحسن (قالا) (١): في الرجل يدخل المسجد والقوم قد ركعوا قالا: إن كان يظن أنه يدرك القوم قبل أن يرفعوا رؤوسهم فليركع، ثم ليمش حتى يدخل الصف.مولانا محمد اویس سرور
حضرت قاسم اور حسن فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص مسجد میں داخل ہو اور لوگ رکوع کر چکے ہوں تو اگر اسے گمان ہو کہ وہ لوگوں کے سر اٹھانے سے پہلے انہیں رکوع میں پالے گا تو رکوع کرلے، پھر چلتا ہوا صف میں شامل ہوجائے۔
حواشی
(١) في [أ]: (قال).