حدیث نمبر: 2653
٢٦٥٣ - حدثنا عباد بن العوام عن عبد الملك عن عطاء في من دخل المسجد والإمام راكع قال: إذا جاوز النساء كبَّر (وركع) (١)، ثم مضى (٢) حتى يدخل في الصف؛ فإن أدركه السجود قبل ذلك سجد حيث أدرك.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت عطاء اس شخص کے بارے میں جو مسجد میں داخل ہو اور لوگ رکوع کی حالت میں ہوں فرماتے ہیں کہ جب وہ عورتوں کو عبور کرلے تو اللہ اکبر کہہ کر رکوع کرے، پھر چلتا ہواصف میں داخل ہوجائے، پھر اگر اسے اس سے پہلے سجدے مل جائیں تو جہاں اسے سجدہ ملے وہیں کرلے۔

حواشی
(١) في [ك، جـ]. (ورفع).
(٢) في [ب] زيادة: (ثم).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الصلوات / حدیث: 2653
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2653، ترقيم محمد عوامة 2645)