مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 2652
باب: اگر کوئی آدمی جماعت کو رکوع کی حالت میں پائے اور صف کے ساتھ ملنے سے پہلے ہی رکوع کرلے تو اس کی رکعت کا کیا حکم ہے؟
في الرجل يدخل والقوم ركوع فيركع قبل أن يصل الصف
حدیث نمبر: 2652
٢٦٥٢ - حدثنا أبو عبد الرحمن المقرئ عن سعيد بن أبي أيوب قال: حدثني يزيد بن أبي حبيبب: أنه رأى أبا سلمة دخل المسجد والقوم ركوع فركع ثم دب راكعًا.مولانا محمد اویس سرور
حضرت یزید بن ابی حبیب فرماتے ہیں کہ انہوں نے ابو سلمہ کو مسجد میں داخل ہوتے دیکھا، اس وقت لوگ رکوع کی حالت میں تھے، تو انہوں نے رکوع کیا، پھر رکوع ہی کی حالت میں آہستہ آہستہ چلتے ہوئے صف میں شامل ہوگئے۔