حدیث نمبر: 2645
٢٦٤٥ - حدثنا أبو بكر قال: (نا) (١) أبو الأحوص عن منصور عن زيد بن وهب ⦗٦٣⦘ قال: خرجت مع عبد اللَّه من داره إلى المسجد فلما توسطنا المسجد ركع الإمام، فكبر عبد اللَّه ثم ركع وركعت معه، ثم مشينا راكعين حتى انتهينا إلى الصف حتى رفع القوم رؤوسهم، قال: فلما قضى الإمام الصلاة قمت (٢) وأنا أرى لم أدرك فأخذ بيدي عبد اللَّه فأجلسني وقال: إنك قد أدركت (٣).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت زید بن وہب فرماتے ہیں کہ میں حضرت عبد اللہ کے ساتھ ان کے گھر سے مسجد کی طرف گیا۔ جب ہم مسجد کے درمیان میں پہنچے تو امام نے رکوع کرلیا۔ حضرت عبد اللہ نے تکبیر کہی اور رکوع میں چلے گئے، میں بھی ان کے ساتھ رکوع میں چلا گیا۔ پھر ہم رکوع کی حالت میں چلتے ہوئے صف تک پہنچے تو اس وقت لوگ اپنے سر رکوع سے بلند کرچکے تھے۔ پھر جب امام نے نماز پوری کرلی تو میں یہ خیال کرتے ہوئے کھڑا ہوگیا کہ میری وہ رکعت چھوٹ گئی ہے۔ لیکن حضرت عبداللہ نے میرا ہاتھ پکڑ کر مجھے بٹھا دیا۔ اور فرمایا کہ تمہیں وہ رکعت مل گئی ہے۔

حواشی
(١) في [أ]: (ثنا).
(٢) في [هـ] زيادة: (أنا).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الصلوات / حدیث: 2645
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح، أخرجه البيهقي ٢/ ٩٠.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2645، ترقيم محمد عوامة 2637)