مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 2646
باب: اگر کوئی آدمی جماعت کو رکوع کی حالت میں پائے اور صف کے ساتھ ملنے سے پہلے ہی رکوع کرلے تو اس کی رکعت کا کیا حکم ہے؟
في الرجل يدخل والقوم ركوع فيركع قبل أن يصل الصف
حدیث نمبر: 2646
٢٦٤٦ - حدثنا إسماعيل بن علية عن أيوب عن ابن سيرين: أن أبا عبيدة جاء والقوم ركوع فركع دون الصف، ثم مشى حتى دخل (في) (١) الصف، ثم حدّث عن أبيه بمثل ذلك (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ حضرت ابو عبیدہ ایک مرتبہ مسجد میں تشریف لائے تو لوگ رکوع کی حالت میں تھے، آپ نے صف سے پیچھے رکوع کیا، پھر آپ چلتے ہوئے صف میں داخل ہوگئے۔ پھر انہوں نے اپنے والد سے بھی اسی طرح بیان کیا۔
حواشی
(١) سقط من: [أ، ب].