مصنف ابن ابي شيبه
كتاب اللباس
في جر الإزار؛ وما جاء فيه باب: شلوار کو کھینچنے کے بارے میں اور اس کے متعلق روایات
حدیث نمبر: 26425
٢٦٤٢٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا غندر عن شعبة عن علي بن (مدرك) (١) عن أبي زرعة عن خرشة بن الحر عن أبي ذر عن النبي ﵇ قال: "ثلاثة لا يكلمهم اللَّه يوم القيامة، ولا ينظر إليهم ولا يزكيهم ولهم عذاب أليم: المسبل والمنان والمنفق سلعته بالحلف الكاذب" (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو ذر ، جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : ” تین لوگ ایسے ہیں جن سے قیامت کے روز حق تعالیٰ کلام نہیں کریں گے اور نہ ان کی طر ف دیکھیں گے اور نہ ہی ان کو پاک کریں گے اور ان کے لئے دردناک عذاب ہوگا۔ (ایک) کپڑا لٹکانے والا اور (دوسرا) احسان جتلانے والا اور (تیسرا) جھوٹی قسم کھا کر اپنے سودے کو بیچنے والا۔ “
حواشی
(١) في [أ، ح، ز، ط]: (مبارك).