مصنف ابن ابي شيبه
كتاب اللباس
في جر الإزار؛ وما جاء فيه باب: شلوار کو کھینچنے کے بارے میں اور اس کے متعلق روایات
حدیث نمبر: 26422
٢٦٤٢٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن (بشر) (١) عن محمد بن عمرو عن أبي سلمة عن أبي هريرة قال: مر بأبي هريرة (فتى) (٢) من (قريش) (٣) وهو يجر سبله فقال: (يا) (٤) ابن أخي إني سمعت رسول اللَّه ﷺ يقول: "من جر ثوبه من الخيلاء لم ينظر اللَّه إليه يوم القيامة" (٥).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو سلمہ ، حضرت ابوہریرہ کے بارے میں بیان کرتے ہیں کہتے ہیں کہ حضرت ابوہریرہ کے پاس قریش کا ایک جوان گزرا ۔ درآنحالیکہ وہ اپنے لٹکائے ہوئے کپڑے کو کھینچ رہا تھا تو حضرت ابوہریرہ نے فرمایا : اے بھتیجے ! میں نے جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سُنا ہے کہ ” جو شخص بوجہ تکبر کے اپنے کپڑے کو کھینچے گا تو حق تعالیٰ شانہ قیامت کے دن اس کی طرف نظر بھی نہیں کریں گے۔ “
حواشی
(١) في [ز]: (بشير).
(٢) تكررت في: [أ]، وفي [ط]: (فتاتا).
(٣) في [أ، ح، ط]: (يونس)، وفي [ز]: (دوس).
(٤) في [جـ، ز]: زيادة (يا).