مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 26421
باب: شلوار کو کھینچنے کے بارے میں اور اس کے متعلق روایات
في جر الإزار؛ وما جاء فيه
حدیث نمبر: 26421
٢٦٤٢١ - قال: فلقيت ابن عمر بالبلاط، قال: فذكرت له حديث أبي سعيد ⦗٥٢٣⦘ عن النبي ﷺ (١) (فقال) (٢) وأشار إلى أذنيه: سمعته أذناي ووعاه قلبي (٣).مولانا محمد اویس سرور
راوی کہتے ہیں پھر میں مقام بلاط میں حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے ملا۔ کہتے ہیں کہ میں نے ان کے سامنے حضرت ابو سعید کی جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کردہ حدیث ذکر کی۔ پس انہوں نے اپنے کانوں کی طرف اشارہ کیا اور فرمایا : اس حدیث کو میرے کانوں نے سُنا ہے اور اس کو میرے دل نے محفوظ کیا ہے۔
حواشی
(١) سقط من: [أ، ح، ز].
(٢) في [ز]: (قال).