مصنف ابن ابي شيبه
كتاب اللباس
في جر الإزار؛ وما جاء فيه باب: شلوار کو کھینچنے کے بارے میں اور اس کے متعلق روایات
حدیث نمبر: 26420
٢٦٤٢٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن عطية عن أبي سعيد قال: (قال) (١) رسول اللَّه ﷺ: "من جر إزاره من الخيلاء لم ينظر اللَّه إليه يوم القيامة" (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو سعید سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جو شخص بوجہ تکبر کے اپنے ازار کو کھینچتا ہے تو قیامت کے دن اللہ تعالیٰ ایسے آدمی کی طرف دیکھیں گے بھی نہیں۔ “ راوی کہتے ہیں پھر میں مقام بلاط میں حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے ملا ۔ کہتے ہیں کہ میں ان کے سامنے حضرت ابو سعید کی آپ سے روایت کردہ حدیث ذکر کی۔ راوی کہتے ہیں پس انہوں نے اپنے کانوں کی طرف اشارہ کیا (اور کہا) ۔ اس حدیث کو میرے کانوں نے سُنا ہے اور اس کو میرے دل نے محفوظ کیا ہے۔
حواشی
(١) سقط من: [ط].