حدیث نمبر: 26410
٢٦٤١٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا الفضل بن دكين عن زهير عن عروة ⦗٥٢٠⦘ (ابن) (١) عبد اللَّه بن (قشير) (٢) قال: حدثني معاوية بن قوة عن أبيه قال: أتيت رسول اللَّه ﷺ فبايعته وإن قميصه لمطلق (٣).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت معاویہ بن قرہ، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں وہ کہتے ہیں کہ میں جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بیعت کی اور (اس وقت) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی قمیص مبارک کھلی ہوئی تھی (یعنی بٹن کھلے تھے) ۔ حضرت عروہ کہتے ہیں۔ پس میں نے حضرت معاویہ اور ان کے بیٹے کو سردی، گرمی میں بھی دیکھا تو بٹن کھلے ہونے کی حالت میں دیکھا۔

حواشی
(١) في [ز]: (عن).
(٢) سقط من: [ط].
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب اللباس / حدیث: 26410
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح؛ أخرجه أحمد (١٥٥٨١)، وأبو داود (٤٠٨٢)، والطيالسي (١٠٧٢)، والترمذي في الشمائل (٥٧)، وابن ماجه (٣٥٧٨)، والطبراني ١٩/ (٤١)، وهذا فعل عادي لا يشرع الاقتداء فيه.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26410، ترقيم محمد عوامة 25297)