مصنف ابن ابي شيبه
كتاب اللباس
في لبس المعصفر (للرجال) ومن رخص فيه باب: مردوں کے لئے معصفر (زرد رنگ) کپڑا پہننے کے بارے میں، اورجو حضرات اس میں رخصت کے قائل ہیں
حدیث نمبر: 26318
٢٦٣١٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون عن العوام قال: رأيت على إبراهيم التيمي وإبراهيم النخعي على كل واحد منهما ملحفة حمراء.مولانا محمد اویس سرور
حضرت عوام سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے ابراہیم تیمی اور ابراہیم نخعی دونوں پر سُرخ رنگ کا لحاف دیکھا۔