مصنف ابن ابي شيبه
كتاب اللباس
من رخص في العلم من الحرير في الثوب باب: جو لوگ کپڑے میں ریشم میں سے نشانی لگانے کی اجازت دیتے ہیں
حدیث نمبر: 26292
٢٦٢٩٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن إسماعيل بن عبد الملك قال: رأيت على أبي جعفر رداء سابريًا (١) معلمًا.مولانا محمد اویس سرور
حضرت اسماعیل بن عبد الملک سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو جعفر پر ریشم کا نشان لگی ہوئی سابری چادر دیکھی۔
حواشی
(١) السابري: كل رقيق من الثياب البيض؛ منسوب إلى سابور.