مصنف ابن ابي شيبه
كتاب اللباس
من رخص في لبس (الخز) باب: جو حضرات ریشم سے بنے ہوئے کپڑے کی اجازت دیتے ہیں
حدیث نمبر: 26236
٢٦٢٣٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون عن ابن عون عن محمد، سألته قلت: كانوا يلبسون الخز؟ قال: كانوا يلبسونه ويكرهونه ويرجون رحمة اللَّه.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عون، محمد کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ میں نے ان سے سوال کیا میں نے کہا، پہلے لوگ خز (اُون اور ریشم سے تیار) پہنا کرتے تھے ؟ انہوں نے کہا وہ لوگ خز پہنتے تو تھے لیکن اس کو ناپسند کرتے تھے اور خد ا کی رحمت کی امید رکھتے تھے۔