مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 26237

باب: جو حضرات ریشم سے بنے ہوئے کپڑے کی اجازت دیتے ہیں

من رخص في لبس (الخز)

حدیث نمبر: 26237
٢٦٢٣٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عباد بن العوام عن الشيباني قال: رأيت محمد بن علي بعرفات وعليه مطرفٌ من خز أصفر.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت شیبانی سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت محمد بن علی رحمہ اللہ کو مقام عرفات میں دیکھا جبکہ ان پر زرد رنگ کے اون اور ریشم سے تیار شدہ چادر تھی۔

حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب اللباس / حدیث: 26237
تخریج حدیث «ترقيم محمد عوامة: 25128»