مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 26228
باب: جو حضرات ریشم سے بنے ہوئے کپڑے کی اجازت دیتے ہیں
من رخص في لبس (الخز)
حدیث نمبر: 26228
٢٦٢٢٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن إسماعيل بن أبي خالد قال: رأيت الأحنف (بن قيس) (١) على بغلة ورأيت عليه عمامة خز (ومطرف خز) (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت اسماعیل بن ابی خالد سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت احنف بن قیس کو خچر پر سوار دیکھا اور میں نے ان پر اون اور ریشم کا عمامہ اور اون اور ریشم (سے تیار شدہ) چادر دیکھی۔
حواشی
(١) في [ز]: زيادة (بن قيس).
(٢) سقط من: [ح].