مصنف ابن ابي شيبه
كتاب اللباس
من رخص في لبس (الخز) باب: جو حضرات ریشم سے بنے ہوئے کپڑے کی اجازت دیتے ہیں
حدیث نمبر: 26228
٢٦٢٢٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن إسماعيل بن أبي خالد قال: رأيت الأحنف (بن قيس) (١) على بغلة ورأيت عليه عمامة خز (ومطرف خز) (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت اسماعیل بن خالد سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت احنف بن قیس کو خچر پر سوار دیکھا اور میں نے ان پر ریشم کا عمامہ اور ریشم (سے تیار شدہ) چادر دیکھی۔
حواشی
(١) في [ز]: زيادة (بن قيس).
(٢) سقط من: [ح].