مصنف ابن ابي شيبه
كتاب اللباس
من رخص في لبس (الخز) باب: جو حضرات ریشم سے بنے ہوئے کپڑے کی اجازت دیتے ہیں
حدیث نمبر: 26223
٢٦٢٢٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو الأحوص عن أبي إسحاق عن العيزار بن حريث قال: رأيت الحسين بن علي وعليه كساء خز وكان يخضب بالحناء (والكتم) (١) (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عیزار بن حریث سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حسین بن علی رضی اللہ عنہ کو اس طرح دیکھا کہ آپ پرر یشم سے تیار کردہ چادر تھی اور آپ مہندی اور کتم (خاص بوٹی) کے ذریعہ خضاب کرتے تھے۔
حواشی
(١) في [ط]: (والكم).