مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 2613
باب: رکوع کرنے کا درست طریقہ
في الرجل إذا ركع كيف يكون في ركوعه
حدیث نمبر: 2613
٢٦١٣ - حدثنا أبو بكر قال: نا معاذ بن معاذ عن حبيب بن الشهيد قال: سمعت (محمد بن سيرين) (١) يقول: الركوع هكذا، ووصف معاذ: أنه يسوي ظهره لا يصوب رأسه ولا يرفعه.مولانا محمد اویس سرور
حضرت حبیب بن شہید فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت محمد بن سیرین کو فرماتے ہوئے سنا کہ رکوع اس طرح ہوتا ہے۔ پھر حضرت معاذ نے اس کی یہ صورت بیان فرمائی کہ آدمی کمر کو بالکل سیدھا رکھے، اس طرح کہ سر کو نہ تو نیچے جھکائے اور نہ ہی بلند کرے۔
حواشی
(١) في [أ، جـ، ك]: (ابن سيرين)، وفي [د، هـ]: (ابن بشير).