مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 26107
باب: کھانے پر بسم اللہ پڑھنا
في التسمية على الطعام
٢٦١٠٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن هشام قال: كان أبي لا يؤتى بطعام ولا شراب حتى الشربة من الدواء فيطعمه أو يشربه حتى يقول: الحمد للَّه الذي هدانا وأطعمنا وسقنا ونعمنا، (١) اللَّه أكبر، (اللهم) (٢) (أَلْفَتْنا) (٣) نعمتك بكل شر، وأصبحنا (وأمسينا) (٤) منها بكل خير، نسألك تمامها وشكرها، لا خير إلا خيرك، ولا إله غيرك، إله الصالحين ورب العالمين الحمد للَّه رب العالمين، لا إله إلا اللَّه، ما شاء اللَّه، لا قوة إلا باللَّه اللهم بارك لنا فيما رزقتنا وقنا عذاب النار.حضرت ہشام سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میرے والد کے پاس جو بھی کھانا یا مشروب لایا جاتا، یہاں تک کہ دوائی کا ایک گھونٹ بھی، وہ اس کو اس وقت تک نہ کھاتے اور نہ پیتے جب تک یہ نہ کہہ لیتے: تمام تعریفیں اس اللہ کے لئے ہیں جس نے ہمیں ہدایت دی اور ہمیں کھلایا۔ ہمیں پلایا اور ہمیں نعمتوں سے نوازا۔ اللہ سب سے بڑا ہے ۔ اے اللہ ! تیری نعمتوں نے ہمیں ہر شر کے باوجود ہمیں پا لیا اور ہم نے صبح و شام، مکمل خیر کے ساتھ کی۔ ہم آپ سے مکمل نعمتوں اور ان کے شکریہ کا سوال کرتے ہیں۔ آپ کی (عطا کردہ) خیر کے علاوہ کوئی خیر نہیں ہے۔ آپ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے۔ اے صالحین کے معبود ! اے جہانوں کے پرور دگار۔ تمام تعریفیں اللہ کے لئے ہیں جو جہانوں کا پروردگار ہے۔ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے۔ (وہی ہوتا ہے) جو اللہ چاہتا ہے۔ طاقت صرف اللہ ہی کی مدد سے ہے۔ اے اللہ ! آپ نے ہمیں جو رزق عطا فرمایا ہے اس میں برکت دیجئے اور ہمیں جہنم کے عذاب سے بچا لیجئے۔