مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 26093
باب: جو حضرات ، اپنے گھر میں کھجور رکھنے کو مستحب سمجھتے ہیں
من (كان) يستحب التمر في أهله
حدیث نمبر: 26093
٢٦٠٩٣ - قال إبراهيم: وأخرى يجيء السائل وليس عند أهل البيت خبز، (ولا يواتي) (١) أنفسهم أن يحثوا له من الدقيق والحنطة، فيعطونه (التمرة و) (٢) التمرتين ونحو ذلك، (فيعبر) (٣) عن أهل البيت ويستقيم (به) (٤) السائل.مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم کہتے ہیں : ایک دوسری صورت یہ تھی کہ کوئی سائل آتا اور گھر والوں کے پاس روٹی نہ ہوتی اور ان کے دل اس بات پر آمادہ نہ ہوتے کہ اس سائل کو آٹے اور گندم میں سے لپ بھر کر دیں تو وہ اس کو ایک ، دو کھجوریں وغیرہ دے دیتے۔ پس یہ گھر والوں کی طرف سے کفایت کر جاتی اور سائل کا کام بھی چل جاتا۔
حواشی
(١) في [أ، ح، هـ]: (ولا يداني).
(٢) سقط من: [جـ، ز].
(٣) أي: يكفي ويجزئ وهي غير منقوطة في: [ط، هـ].
(٤) في [جـ، ز]: زيادة (به).