حدیث نمبر: 26091
٢٦٠٩١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبدة بن سليمان عن (أبي) (١) منصور عن إبراهيم قال: كانوا يستحبون أن لا يفارق بيوتَهم التمر.
مولانا محمد اویس سرور

ابراہیم سے روایت ہے کہ پہلے لوگ اس بات کو محبوب رکھتے تھے کہ ان کے گھروں سے کھجور ختم نہ ہو۔ ابراہیم کہتے ہیں۔ میں اس کی تفسیر بیان کرتا ہوں جب ان لوگوں کے ہاں کوئی داخل ہوتا اور وہ اس کی عزت و اکرام کرنا چاہتے تو اس کو روک لے تے اور اس کو کھانا پیش کرتے۔ پس اگر وہ اس کو کھا لیتا تو اس کا اکرام کرتے اور اگر وہ اس کو نہ کھا تا تو یہی ان کے لئے کفایت کرجاتا۔ ابراہیم کہتے ہیں ۔ ایک دوسری تشریح کے مطابق، کوئی سائل آتا اور گھر والوں کے پاس روٹی نہ ہوتی اور وہ گھر والے، خود کو اس بات پر آمادہ پاتے کہ اس سائل کو گندم یا آٹے میں سے دیں تو وہ اس کو ایک ، دو کھجوریں وغیرہ دے دیتے۔ پس یہ گھر والوں کو بھی کفایت کر جاتی اور سائل کا کام بھی چل جاتا۔

حواشی
(١) سقط من: [ز].
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأطعمة / حدیث: 26091
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26091، ترقيم محمد عوامة 24985)