مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأطعمة
من (كان) يستحب التمر في أهله باب: جو حضرات ، اپنے گھر میں کھجور رکھنے کو مستحب سمجھتے ہیں
حدیث نمبر: 26090
٢٦٠٩٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا زيد بن الحباب قال: حدثنا يعقوب بن محمد ابن طحلاء قال: حدثنا أبو الرجال عن أمه عمرة عن عائشة قالت: قال لي رسول اللَّه ﷺ: "يا عائشة! بيت ليس فيه تمر جياع (أهله) (١) " (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ مجھے جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : ’ ’ اے عائشہ رضی اللہ عنہا ! وہ گھر والے بھوکے ہوتے ہیں جن کے گھر میں کھجور نہ ہو۔ “
حواشی
(١) سقط من: [ز].