مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأطعمة
ما قالوا في الفارة تقع في السمن باب: گھی میں چوہا گر جائے تو اس میں اقوال
حدیث نمبر: 25996
٢٥٩٩٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا غندر عن شعبة عن سماك عن عكرمة عن ابن عباس سئل عن فأرة وقعت في سمن جامد، فأمر أن تلقى (وما) (١) ⦗٤١٠⦘ حولها ويؤكل بقيته (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عکرمہ، حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ ان سے خشک گھی میں گرے ہوئے چوہے کے بارے میں سوال کیا گیا ؟ تو انہوں نے فرمایا : (چوہا اور) اس کے ارد گرد کو باہر نکال کر پھینک دیا جائے گا اور بقیہ کو کھالیا جائے گا۔
حواشی
(١) سقط من: [جـ، ز].