حدیث نمبر: 25994
٢٥٩٩٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الوهاب الثقفي عن برد عن مكحول أن فارة وقعت في زيت فسألوا النبي ﷺ فقال: "استصبحوا به ولا تأكلوه" (١).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت مکحول سے روایت ہے کہ زیتون کے تیل میں ایک چوہا گرگیا تھا تو لوگوں نے جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پوچھا ؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : ” اس کے ذریعہ چراغ روشن کرلو۔ لیکن اس کو کھاؤ نہیں ۔ “ حضرت مکحول فرمایا کرتے تھے کہ جب چوہا گھی میں گرجائے اور گھی منجمد ہو تو چوہے کو اور اس کے اردگرد کو باہر نکال پھینکو اور اس کے علاوہ کو کھالو۔ اور اگر گھی پگھلا ہوا ہو تو پھر اس میں سے کچھ بھی نہیں کھایا جائے گا۔

حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأطعمة / حدیث: 25994
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): مرسل؛ مكحول تابعي.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25994، ترقيم محمد عوامة 24891)