مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأطعمة
ما قالوا في الفارة تقع في السمن باب: گھی میں چوہا گر جائے تو اس میں اقوال
حدیث نمبر: 25985
٢٥٩٨٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن (علية) (١) عن أيوب عن نافع عن صفية بنت أبي عبيد أن جرًا لآل ابن عمر فيه عشرون فرقًا من سمن أو زيادة، وقعت فيه فارة فماتت، فأمرهم ابن عمر أن يستصبحوا به (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت صفیہ بنت ابن عبید سے روایت ہے کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے گھر والوں کا ایک گھڑا تھا جس میں بیس فرق (خاص پیمانہ ہے) یا اس سے زیادہ گھی تھا۔ اس میں ایک چوہا گر کر مرگیا تو حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے گھر والوں کو حکم دیا کہ اس گھی سے چراغ جلا لیں۔
حواشی
(١) سقط في: [ح].