مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 25921
باب: پالتو گدھوں کے بارے میں
في الحمر الأهلية
حدیث نمبر: 25921
٢٥٩٢١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا علي بن مسهر عن الشيباني قال: سألت عبد اللَّه بن أبي أوفى عن لحوم الحمر الأهلية فقال: أصابتنا مجاعة يوم خيبر ونحن مع رسول اللَّه ﷺ وقد (أصبنا) (١) للقوم حمرا خارجة من المدينة، فنحرناها وإن قدورنا لتغلي إذ نادى منادي رسول اللَّه ﷺ: أن (أكفئوا) (٢) القدور، ولا تطعموا من لحوم الحمر شيئًا (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت شیبانی سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد اللہ بن ابی اوفیٰ سے پالتو گدھوں کے بارے میں سوال کیا ؟ تو انہوں نے فرمایا : ہمیں خیبر کے دن سخت بھوک لگی ۔ اور ہم جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہمراہ تھے۔ ہمیں لوگوں کے شہر سے باہر نکلے ہوئے گدھے مل گئے۔ پس ہم نے انہیں ذبح کردیا۔ ہماری ہانڈیاں اس وقت ابل رہی تھیں کہ جب جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے منادی نے ندا لگا دی۔ ہانڈیاں الٹ دو ۔ اور گدھوں کے گوشت میں سے کچھ بھی نہ کھاؤ۔
حواشی
(١) في [ط]: (أضبا).
(٢) في [أ، جـ، ح، ز، ط]: (ألقوا).