حدیث نمبر: 25921
٢٥٩٢١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا علي بن مسهر عن الشيباني قال: سألت عبد اللَّه بن أبي أوفى عن لحوم الحمر الأهلية فقال: أصابتنا مجاعة يوم خيبر ونحن مع رسول اللَّه ﷺ وقد (أصبنا) (١) للقوم حمرا خارجة من المدينة، فنحرناها وإن قدورنا لتغلي إذ نادى منادي رسول اللَّه ﷺ: أن (أكفئوا) (٢) القدور، ولا تطعموا من لحوم الحمر شيئًا (٣).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت شیبانی سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد اللہ بن ابی اوفیٰ سے پالتو گدھوں کے بارے میں سوال کیا ؟ تو انہوں نے فرمایا : ہمیں خیبر کے دن سخت بھوک لگی ۔ اور ہم جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہمراہ تھے۔ ہمیں لوگوں کے شہر سے باہر نکلے ہوئے گدھے مل گئے۔ پس ہم نے انہیں ذبح کردیا۔ ہماری ہانڈیاں اس وقت ابل رہی تھیں کہ جب جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے منادی نے ندا لگا دی۔ ہانڈیاں الٹ دو ۔ اور گدھوں کے گوشت میں سے کچھ بھی نہ کھاؤ۔ پس ہم نے پوچھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں کیا حرام قرار دیا تھا ؟ راوی کہتے ہیں۔ ہم باہم بات کرتے تھے اور کہتے تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو ہمیشہ کے لئے حرام قرار دے دیا ہے۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو اس لیے حرام قرار دیا کہ یہ خمس میں نہیں دیے جاتے۔

حواشی
(١) في [ط]: (أضبا).
(٢) في [أ، جـ، ح، ز، ط]: (ألقوا).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأطعمة / حدیث: 25921
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح؛ أخرجه البخاري (٣١٥٥)، ومسلم (١٩٣٧).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25921، ترقيم محمد عوامة 24819)