مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأطعمة
ما قالوا في أكل لحوم الخيل باب: گھوڑے کا گوشت کھانے کے بارے میں جو اقوال ہیں
حدیث نمبر: 25894
٢٥٨٩٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو خالد الأحمر ووكيع عن هشام (بن) (١) عروة عن فاطمة بنت المنذر عن أسماء بنت (أبي بكر) (٢) قالت: نحرنا فرسًا على عهد رسول اللَّه ﷺ فأكلنا من لحمه أو أصبنا من لحمه (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت اسماء بنت ابی بکر سے روایت ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ ہم نے جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عہد مبارک میں ایک گھوڑا نحر کیا۔ پھر ہم نے اس کا گوشت کھایا۔ یا کہا… ہمیں اس کا گوشت ملا۔
حواشی
(١) في [ط]: (أبي).
(٢) في [ط]: (أبو بكر).