٢٥٨٥٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن طلحة بن يحيى عن موسى بن طلحة أن رجلا سأل عمر عن الأرنب فقال عمر: لولا أني أكره أن أزيد في الحديث (أو) (١) أنقص منه، وسأرسل لك إلى رجل، فأرسل إلى عمار فجاء فقال: كنا مع النبي ﷺ فنزلنا في موضع كذا وكذا، قال: فأهدى إليه رجل من الأعراب أرنبا فأكلناها، فقال الأعرابي: إني رأيت دما، فقال النبي ﷺ (٢): "لا بأس" (٣).حضرت موسیٰ بن طلحہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے حضرت عمر سے خرگوش کے متعلق سوال کیا ؟ تو حضرت عمر نے جواباً ارشاد فرمایا۔ اگر مجھے یہ بات ناپسند نہ ہوتی کہ مجھ سے حدیث (بیان کرنے) میں کمی یا زیادتی ہوجائے گی۔ (تو میں خود بیان کرتا) لیکن میں تمہارے لئے عنقریب ایک آدمی کی طرف قاصد روانہ کروں گا۔ چناچہ آپ نے حضرت عمار کی طر ف قاصد بھیجا ۔ پس وہ تشریف لائے ۔ تو انہوں نے فرمایا۔ ہم جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہمراہ تھے۔ پس ہم ایسی ایسی جگہ پر اترے ۔ حضرت عمار نے کہا۔ ایک دیہاتی نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ایک خرگوش ہدیۃً بھیجا۔ پس ہم نے اس کو کھایا۔ دیہاتی نے کہا۔ میں نے خون دیکھا ہے۔ تو اس پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : ” کوئی حرج نہیں ہے۔ “