مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 2584
باب: آدمی رکوع اور سجدے میں کیا کہے؟
ما يقول الرجل في ركوعه وسجوده
حدیث نمبر: 2584
٢٥٨٤ - حدثنا أبو بكر قال: نا أبو بكر بن عياش عن أبي إسحاق عن عاصم ابن ضمرة قال: قال علي: إذا ركع أحدكم فليقل: اللهم لك ركعت، ولك خشعت، وبك آمنت، وعليك توكلت، سبحان ربي العظيم ثلاثًا، وإذا سجد قال: سبحان ربي الأعلى ثلاثًا، فإن عجل به أمر فقال: سبحان ربي العظيم وترك (ذلك) (١) أجزأه (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب تم میں سے کوئی رکوع کرے تو یہ کلمات کہے : اے اللہ ! میں نے تیرے لئے رکوع کیا، میں تیرے لئے جھکا، میں تجھ پر ایمان لایا، میں نے تجھ پر بھروسہ کیا، اور تین مرتبہ کہے : میرا رب پاک ہے، عظمت والا ہے۔ پھر جب سجدہ کرے تو تین مرتبہ یہ کلمات کہے : میرا رب پاک ہے بلند ہے۔ اگر اسے کسی کام کی جلدی ہو اور وہ صرف ” میرا رب پاک ہے، عظمت والا ہے “ کہہ کر باقی چھوڑ دے تو یہ بھی اس کے لئے کافی ہے۔
حواشی
(١) في [جـ، ك]: (ذاك).
(٢) منقطع حكمًا؛ أبو إسحاق مدلس.