حدیث نمبر: 2584
٢٥٨٤ - حدثنا أبو بكر قال: نا أبو بكر بن عياش عن أبي إسحاق عن عاصم ابن ضمرة قال: قال علي: إذا ركع أحدكم فليقل: اللهم لك ركعت، ولك خشعت، وبك آمنت، وعليك توكلت، سبحان ربي العظيم ثلاثًا، وإذا سجد قال: سبحان ربي الأعلى ثلاثًا، فإن عجل به أمر فقال: سبحان ربي العظيم وترك (ذلك) (١) أجزأه (٢).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب تم میں سے کوئی رکوع کرے تو تین مرتبہ یہ کلمات کہے : اے اللہ ! میں نے تیرے لئے رکوع کیا، میں تیرے لئے جھکا، میں تجھ پر ایمان لایا، میں نے تجھ پر بھروسہ کیا، میرا رب پاک ہے، عظمت والا ہے۔ پھر جب سجدہ کرتے تو تین مرتبہ یہ کلمات کہتے : میرا رب پاک ہے بلند ہے۔ اگر انہیں جلدی ہوتی تو صرف اس جملہ پر اکتفاء کرلیتے ” میرا رب پاک ہے، عظمت والا ہے “ ان کلمات پر اکتفاء کرنا بھی جائز ہے۔

حواشی
(١) في [جـ، ك]: (ذاك).
(٢) منقطع حكمًا؛ أبو إسحاق مدلس.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الصلوات / حدیث: 2584
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2584، ترقيم محمد عوامة 2577)