حدیث نمبر: 25813
٢٥٨١٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن محمد بن إسحاق عن عبد اللَّه بن أبي بكر عن محمد بن علي بن (حسين) (١) (عن علي) (٢) قال: عق رسول اللَّه ﷺ عن الحسن بشاة فقال: "يا فاطمة! إحلقي رأسه، وتصدقي بزنة شعره (فضة) (٣) " فوزنوه فكان وزنه درهما أو بعض درهم (٤).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت حسن کی طرف سے ایک بکری عقیقہ میں ذبح فرمائی۔ اور ارشاد فرمایا۔ ” اے فاطمہ ! اس کے سر کو حلق کردو اور اس کے بالوں کے وزن کے برابر صدقہ کرد و۔ “ چناچہ ان لوگوں نے بالوں کا وزن کیا۔ تو اس کا وزن درہم یا کچھ درہم تھا۔

حواشی
(١) في [أ، ح، ط] (حصين).
(٢) سقط من [جـ].
(٣) زائدة في هذه النسخة.
(٤) منقطع؛ محمد بن علي بن حسين لا يروي عن علي، أخرجه الترمذي (١٥١٩)، والحاكم (٤/ ٢٣٧)، والبيهقي (٩/ ٣٠٤).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب العقيقة / حدیث: 25813
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25813، ترقيم محمد عوامة 24716)