حدیث نمبر: 25793
٢٥٧٩٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يونس بن محمد عن فليح بن سليمان عن سعيد بن الحارث عن جابر بن عبد اللَّه قال: دخل رسول اللَّه ﷺ على رجل من الأنصار وهو يُؤتِّى الماء في حائطه، ومعه صاحب له، فقال رسول اللَّه ﷺ: "هل عندك ماء بات في هذه الليلة في شن (وإلا) (١) كرعنا" (٢).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم انصار میں سے ایک آدمی کے ہاں تشریف لے گئے۔ وہ صاحب اپنے باغ کے لئے پانی کا راستہ بنا رہے تھے۔ اور ان کے ساتھ ان کا ایک ساتھی بھی تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” کیا تمہارے پاس کوئی ایسا پانی ہے جو اس رات کسی لگن وغیرہ میں موجود ہو۔ وگرنہ ہم منہ لگا کر (ندی سے ہی) پی لیتے ہیں۔ “

حواشی
(١) في [ط]: (ولا).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأشربة / حدیث: 25793
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): حسن؛ فليح بن سليمان صدوق، وأخرجه البخاري (٥٦١٣)، وأحمد (١٤٨٢٥).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25793، ترقيم محمد عوامة 24697)