مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأشربة
من كان يستحب أن يتنفس في الإناء باب: جو لوگ برتن میں سانس لینے کو درست سمجھتے ہیں
حدیث نمبر: 25744
٢٥٧٤٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو داود الطيالسي عن (عزرة) (١) بن ثابت عن ثمامة قال: كان أنس إذا شرب تنفس مرتين أو ثلاثًا، وحدث أن رسول اللَّه ﷺ ⦗٣٤٢⦘ كان إذا شرب تنفس في الإناء ثلاثًا (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ثمامہ سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت انس جب پانی پیتے تھے تو دو یا تین مرتبہ سانس لیتے تھے اور یہ حدیث بیان کرتے تھے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب پانی پیتے تھے تو برتن میں تین مرتبہ سانس لیتے تھے۔
حواشی
(١) في [أ، ح، ط]: (عروة).