مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأشربة
من رخص في الشرب في النفس الواحد باب: جو حضرات ایک سانس میں پینے کی رخصت دیتے ہیں
حدیث نمبر: 25737
٢٥٧٣٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حاتم بن إسماعيل عن عبد اللَّه بن يزيد قال: لم أر أحدا كان أعجلَ إفطارا (من) (١) سعيد بن المسيب، كان لا ينتظر مؤذنا، ويؤتى بقدح من ماء فيشربه بنفس واحد لا يقطعه حتى يفرغ منه.مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن یزید سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن المسیب سے زیادہ افطار میں جلدی کرنے والا کسی کو نہیں دیکھا۔ آپ مؤذن کا انتظار نہیں کرتے تھے۔ (یعنی وقت ہوجانے کے بعد) ان کے پاس پانی کا ایک پیالہ لایا جاتا تھا پس وہ اس کو ایک ہی سانس میں اس طرح پی لیتے تھے کہ پینے کے دوران ختم ہونے تک سانس نہیں توڑتے تھے۔
حواشی
(١) في [ط]: (عن).