مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأشربة
في الشرب (من) الثلمة تكون في القدح باب: پیالہ میں ٹوٹی ہوئی جگہ سے پینے کے بارے میں
حدیث نمبر: 25735
٢٥٧٣٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو الأحوص عن إبراهيم (بن) (١) مهاجر عن مجاهد أنه كان (يكره) (٢) أن يشرب مما يلي عروة القدح أو الثلمة تكون فيه.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابراہیم بن مہاجر، حضرت مجاہد کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ اس بات کو ناپسند کرتے تھے کہ پیالہ کی ڈنڈی کے ساتھ سے پیا جائے یا برتن میں موجود ٹوٹے ہوئے مقام سے پیا جائے۔
حواشی
(١) في [ز]: (عن).
(٢) سقط من: [ط].