مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأشربة
في الشرب في آنية الذهب والفضة باب: سونے اور چاندی کے برتن میں پینے کا بیان
٢٥٧٠٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم بن (سليمان) (١) عن يزيد بن أبي زياد عن عبد الرحمن بن أبي ليلى قال: استسقى حذيفة بالمدائن فأتاه دهقان بإناء من فضة فيه شراب، فأراد أن يضرب به وجهه فقيل له: إن الدهاقين يكرمون الأمراء بهذا، قال: إني كنت نهيته، واتخذت عليه الحجة أن رسول اللَّه ﷺ نهانا أن نشرب في (آنية) (٢) الفضة والذهب (٣).حضرت عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ سے روایت ہے۔ وہ فرماتے ہیں کہ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے مقام مدائن میں پانی طلب فرمایا، پس ایک دہقان ان کے پاس چاندی کے برتن میں پانی لایا، پس حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے یہ برتن اس دہقان کے منہ پردے مارنا چاہا، حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ کو بتایا گیا۔ یہ دہقان لوگ تو اس طرح سے امراء کا اکرام کرتے ہیں۔ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے کہا، میں نے اس کو اس سے منع بھی کیا تھا اور بطور دلیل کے میں نے اس کو یہ بات بھی بیان کی تھی کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سونے، چاندی کے برتن میں پینے سے منع فرمایا ہے۔