مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصلوات
في الرجل إذا رفع رأسه من الركوع ما يقول باب: رکوع سے سر اٹھا کے کیا کہنا چاہئے؟
حدیث نمبر: 2569
٢٥٦٩ - حدثنا أبو بكر قال: نا أبو الأحوص عن أبي إسحاق عن الحارث قال: كان علي إذا رفع رأسه من الركوع قال: سمع اللَّه لمن حمده، اللهم ربنا لك الحمد، بحولك وقوتك أقوم وأقعد (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت حارث فرماتے ہیں کہ حضرت علی جب رکوع سے سر اٹھاتے تو یہ کلمات کہتے : اللہ نے سن لیا اس کو جس نے اللہ کی تعریف کی، اے اللہ ! اے ہمارے پروردگار ! سب تعریفیں تیرے لئے ہیں، تیری طرف سے عطا کردہ قوت اور تیری طرف سے عنایت کردہ طاقت کی بنا پر میں اٹھتا اور بیٹھتا ہوں۔