مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأشربة
في الخليطين من البسر والتمر والزبيب: من (نهى) عنه باب: کچی ، پکی کھجور اور کشمش کو ملانے کے بارے میں، جو لوگ اس سے منع کرتے ہیں
حدیث نمبر: 25600
٢٥٦٠٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن مصعب عن الأوزاعي عن يحيى عن أبي سلمة عن أبي هريرة عن النبي ﷺ قال: "لا تجمعوا بين الزهو والرطب ⦗٣٠٦⦘ والزبيب والتمر، انبذوا كل واحد منهما على حدة" (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ ، جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” کچی اور پکی کھجور کو جمع نہ کرو اور کشمش اور کھجور کو بھی جمع نہ کرو، ان میں سے ہر ایک کی علیحدہ طور پر نبیذ بناؤ۔ “