مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأشربة
في الخليطين من البسر والتمر والزبيب: من (نهى) عنه باب: کچی ، پکی کھجور اور کشمش کو ملانے کے بارے میں، جو لوگ اس سے منع کرتے ہیں
حدیث نمبر: 25595
٢٥٥٩٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا مروان بن معاوية عن يزيد بن كيسان قال: سألت أبا الشعثاء جابر بن زيد عن (الفضيخ) (١) قال: وما (الفضيخ؟) (٢) قلت: ⦗٣٠٤⦘ البسر والتمر، فقال: واللَّه لأن تأخذ الماء فتغليه، فتجعله في بطنك، خير من أن تجمعهما جميعا في بطنك.مولانا محمد اویس سرور
حضرت یزید بن کیسان سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے ابو الشعثاء حضرت جابر بن زید سے فضیخ کے بارے میں سوال کیا ؟ تو انہوں نے پوچھا : فضیخ کیا ہے ؟ میں نے بتایا، پختہ اور نیم پختہ کھجور۔ اس پر انہوں نے فرمایا : خدا کی قسم ! اگر تم سادہ پانی ہی لے لو اور اس کو جوش دے لو پھر اس کو تم اپنے پیٹ میں ڈال دو تو یہ اس سے بہتر ہے کہ تم پختہ اور نیم پختہ کھجوروں کو اکٹھے اپنے پیٹ میں جمع کرو۔
حواشی
(١) في [ح، ط]: (الفضخ).
(٢) في [ح، ط]: (الفضخ).