مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأشربة
في الخليطين من البسر والتمر والزبيب: من (نهى) عنه باب: کچی ، پکی کھجور اور کشمش کو ملانے کے بارے میں، جو لوگ اس سے منع کرتے ہیں
حدیث نمبر: 25593
٢٥٥٩٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن إدريس ومحمد بن فضيل عن يزيد عن مجاهد قال: سأل رجل عمر عن (الفضيخ) (١) (قال) (٢): (وما الفضيخ؟ قال) (٣): بسر (يفتضخ) (٤) ثم يخلط بالتمر، فقال: ذاك الفضوخ، قال: حرمت الخمر وما شراب غيره (٥).مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ ایک شخص نے حضرت عمر سے فضیح کے بارے میں دریافت کیا ؟ تو انہوں نے پوچھا، فضیح کیا ہوتی ہے ؟ اس آدمی نے جواب دیا نیم پختہ کھجور کو شق کر کے پختہ کھجور کے ساتھ ملایا جاتا ہے۔ پھر اس نے کہا یہ فضوح ہے۔ آپ نے فرمایا : شراب حرام کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ کوئی شراب نہیں ہے۔
حواشی
(١) في [أ، ح، ط]: (الفضح).
(٢) في [جـ]: (فقال)، وفي [ح] (وقال)، وكذلك [أ]: (فقال).
(٣) سقط من: [أ، ز، ط].
(٤) في [ط]: (ضح).