مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأشربة
في الخليطين من البسر والتمر والزبيب: من (نهى) عنه باب: کچی ، پکی کھجور اور کشمش کو ملانے کے بارے میں، جو لوگ اس سے منع کرتے ہیں
حدیث نمبر: 25585
٢٥٥٨٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا علي بن مسهر عن الشيباني عن حبيب عن سعيد بن جبير عن (ابن) (١) عباس قال: نهى رسول اللَّه ﷺ أن يخلط التمر والزبيب جميعًا، وأن يخلط البسر والتمر جميعًا، وكتب إلى أهل (جرش) (٢) (نهاهم) (٣) عن خلط التمر والزبيب (٤).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس بات سے منع فرمایا کہ کھجور اور کشمش کو باہم خلط کیا جائے اور نیم پختہ اور پختہ کھجور کو اکٹھا کیا جائے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اہل جُرش کو خط لکھا جس میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو کھجور اور کشمش اکٹھے کرنے سے منع کیا۔
حواشی
(١) في [أ]: (أبي).
(٢) في [أ، ح، ط]: (حرش).
(٣) في [جـ]: (ينهاهم).