مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأشربة
الطلاء من قال: إذا ذهب (ثلثاه) (فاشربه) باب: طلاء کے بارے میں جن لوگوں نے کہا ہے کہ جب اس کے دو تہائی ختم ہو جائیں تو پھر تم اس کو پی لو
حدیث نمبر: 25580
٢٥٥٨٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن (بشير) (١) بن المهاجر عن عكرمة والحسن (قالا) (٢): اشرب من الطلاء ما ذهب (ثلثاه) (٣) وبقي ثلثه.مولانا محمد اویس سرور
حضرت عکرمہ اور حسن دونوں سے روایت ہے، وہ دونوں کہتے ہیں کہ اس طلاء کی پی لو جس کے دو تہائی جاچکے ہوں اور جس کا ایک تہائی رہ گیا ہو۔
حواشی
(١) في [أ، ح، ز، ط]: (بشر).
(٢) في [ز، ط]: (قال).
(٣) في [هـ]: (ثلثه).