مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 25578
باب: طلاء کے بارے میں جن لوگوں نے کہا ہے کہ جب اس کے دو تہائی ختم ہو جائیں تو پھر تم اس کو پی لو
الطلاء من قال: إذا ذهب (ثلثاه) (فاشربه)
حدیث نمبر: 25578
٢٥٥٧٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن أبيه أن عمر بن عبد العزيز (كره) (١) المنصف، وكتب إلى أهل الأمصار ينهاهم.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن فضیل ، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبد العزیز پک کر آدھی رہ جانے والی طلاء کو ناپسند کرتے تھے اور انہوں نے متعدد شہروں کے رہنے والوں کو خط لکھ کر اس سے منع کیا تھا۔
حواشی
(١) في [أ]: (أكرهها).