حدیث نمبر: 25576
٢٥٥٧٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن عطاء عن أبي عبد الرحمن عن علي قال: كان (يرزقنا) (١) الطلاء، فقلت له: ما (٢) هيئته؟ (قال) (٣): أسود (يأخذه) (٤) أحدنا بإصبعه (٥).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ابو عبد الرحمن ، حضرت علی رضی اللہ عنہ کے بارے میں روایت کرتے ہیں، کہتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ ہمیں طلاء بطور وظیفہ کے دیا کرتے تھے۔ (راوی کہتے ہیں) میں نے ابو عبد الرحمن سے پوچھا۔ اس طلاء کی ہیئت کیسی ہوتی تھی ؟ ابو عبد الرحمن نے جواب دیا۔ وہ سیاہ رنگ کا ہوتا تھا جس کو ہم میں سے کوئی شخص اپنی انگلی سے لیتا تھا۔

حواشی
(١) في [ط]: (يرث منا).
(٢) في [ز]: زيادة (كان).
(٣) في [أ، ح، ط]: (قالوا).
(٤) في [ز]: (يأخذ).
(٥) أبو عبد الرحمن لم أعرفه.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأشربة / حدیث: 25576
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25576، ترقيم محمد عوامة 24483)