مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأشربة
الطلاء من قال: إذا ذهب (ثلثاه) (فاشربه) باب: طلاء کے بارے میں جن لوگوں نے کہا ہے کہ جب اس کے دو تہائی ختم ہو جائیں تو پھر تم اس کو پی لو
حدیث نمبر: 25568
٢٥٥٦٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن نمير قال: حدثنا إسماعيل عن أبي جرير عن النضر بن أنس قال: (غزا) (١) أبو عبيدة بن الجراح فأتى أرض الشام فقيل لأبي عبيدة: إن ههنا (شرابًا) (٢) (تشربه) (٣) النصارى في صومهم، قال: فشرب منه أبو عبيدة (٤).مولانا محمد اویس سرور
حضرت نضر بن انس سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ حضرت ابو عبیدہ بن الجراح سفر جہاد میں تھے کہ آپ ملک شام کی زمین میں تشریف لائے، تو حضرت ابو عبیدہ سے کہا گیا۔ یہاں پر ایک مشروب ایسا ہے جس کو نصاریٰ اپنے روزوں میں پیتے ہیں۔ راوی کہتے ہیں پھر حضرت ابو عبدسہ نے اس مشروب کو نوش فرمایا۔
حواشی
(١) في [أ، ح، ط]: (غدا).
(٢) في [ح، ز]: (شراب).
(٣) في [ح]: (اتشربه).
(٤) مجهول؛ أبو جرير لم أعرفه.